جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا 500 سال پرانا کروڑوں مالیت کا اثاثہ جل کر راکھ

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرا غازی خان( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا بھاری تاریخی و مالی نقصان‘ ڈیرہ غازیخان میں واقع 500 سال قدیم شیش محل جل کر راکھ‘تفصیل کے مطابق سینکڑوں چیزوں‘ آرائشی ٹکڑوں اور تاریخی اشیاء سے مزین 500سال قدیم شیش محل جمعرات کے روز جل کر راکھ ہوگیا۔ یہ نجی عجائب گھر ڈیرہ غازی خان کے ایم این اے سردار جعفرخان لغاری کی ملکیت تھا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ جلنے والی تمام نوادرات اور الیکٹرونکس کی اشیاء بہت قیمتی اور مہنگی تھی۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ افواہیں تھیں کہ آگ بھڑک گئی ہے لیکن کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کر رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ابھی تک مکمل معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ کیسے لگی تھی۔ لیکن ہوسکتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کوئی شارٹ سرکٹ ہو۔ جبکہ لغاری ہاؤس کے عملہ نے ریسکیو 1122کو کال کر کے آگ لگنے کی خبر دی تھی۔ واقعہ کے وقت ایم این اے جعفر لغاری دوسرے شہر گئے ہوئے تھے۔ ایک نوکر نے رپورٹر کو بتایا کہ جیسے ہی جعفر لغاری کو آگ کے بارے میں خبر ملی وہ ڈیرہ غازی خان کے لیے نکل پڑے ہیں۔ عملہ نے صحافیوں کو بتایا کہ نجی میوزیم ملک کے نایاب ترین نوادرات میں سے ایک تھا۔ قدیم اشیاء کو ترکی ، مصر ، سعودی عرب ، ایران ، افغانستان ، برطانیہ اور بھارت سمیت کئی دوسرے ممالک سے میں لایا گیا تھا۔
فاروق لغاری کے عملے نے صحافیوں کو بتایا کہ ماضی میں سابق صدر فاروق لغاری ، سابق آرمی چیف پرویز مشرف ، سابق وزیر اعظم ظفر اللہ خان جمالی ، چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، بہت سے ملکی و غیر ملکی سیاست دانوں نے شیش محل کا دورہ کیا تھا اور لغاری خاندان کی جمع کردہ نوادرات کی تعریف کی تھی۔واقعے کے بارے میں سننے کے بعد صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی جعفر خان لغاری سے افسوس کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…