کراچی (آن لائن) معروف قوال امجد صابری کے قتل کے وقت زخمی ہونے والے طبلہ نواز محمد سلیم نے اپنا ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کرا دیا ہے ۔اپنے بیان میں محمد سلیم نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے جب گولیاں مارنا شروع کیں تو امجد صابری نے چیخ کر کہا کہ مجھے کیوں مار رہے ہو میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں مگر ٹارگٹ کلر گولیاں برساتے رہے ۔ طبلہ نواز محمد سلیم کے بیان کی روشنی میں پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔