منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

آرمی چیف سے ملاقات کے وقت وزیر خزانہ نیچے کیوں دیکھ رہے تھے؟ اندر کی خبر آ گئی

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے فرائض بخوبی نبھا رہے ہیں او ران کے دستخط سے ہی بجٹ منظور ہوا ‘ ایک ہفتہ میں کراچی میں 2 واقعات انتہائی پریشان کن ہیں ‘ آرمی چیف سے بھائیوں والا تعلق ہے‘ ہماری ملاقات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ڈانٹ تو میں نے جنرل مشرف کی نہیں سنی تھی تو کسی اور کی کیوں سنوں گا۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں کراچی میں دو واقعات ہوئے جو انتہائی پریشان کن بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اپنے فرائض بخوبی نبھا رہے ہیں اور ان کے دستخط سے ہی بجٹ منظور ہوا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ آرمی چیف کے ساتھ ملاقات بڑی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ضروری امور پر بات چیت ہوئی۔ لوگ جان بوجھ کر ہماری ملاقات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارا بھائیوں والا تعلق ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جی ایچ کیو میں سیکیورٹی ایشوز سے متعلق میٹنگ تھی اور میری وجہ سے میٹنگ کا وقت تبدیل کیا گیا۔ آرمی چیف سے وزراء کو ڈانٹ پڑنے کے متعلق سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ آرمی چیف اور ہمارا بہت اچھا اور براد رانہ تعلق ہے ڈانٹ تو میں نے جنرل مشرف کی نہیں سنی تھی تو کسی اور کی کیوں سنوں گا۔ انہوں نے کہاکہ جی ایچ کیو میں ملاقات کے آغاز میں تلاوت ہوئی اس وقت نیچے دیکھ رہا تھا تو اس تصویر کو غلط رنگ میں سوشل میڈیا پر دیکھایا جا رہا ہے۔ جان بوجھ کر حقائق کو تبدیل کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…