منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کا نیا پینترا، شریف فیملی سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کو پانامہ انکشافات پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغواء اور امجد صابری کے قتل پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آبادمیں منعقد ہوا،جس میں قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف سید خورشید شاہ،سینیٹر اعتزاز احسن،سینیٹرشیری رحمان،سینیٹر فرحت اللہ بابر سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت وزیراعظم اور اہلخانہ کی جوابدہی پر راضی نہیں ہے۔ ٹی او آرز کمیٹی میں ڈیڈلاک پر بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر بہت کوشش کی کہ پارلیمانی کمیٹی میں ٹی اوآرز کا مسئلہ حل ہو جائے مگر افسوس حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ حل نہ ہوسکا،حکومت وزیراعظم اور انکے اہلخانہ کا احتساب نہیں چاہتی،اپوزیشن کے ساتھ مل کر بہت کوشش کی کہ پاناما لیکس پر بننے والی پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں ٹی اوآرزسے متعلق معاملات حل کر لئے جائیں لیکن حکومتی کمیٹی وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے احتساب کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد احتجاج کرنا چاہ رہی ہیں ہمیں بھی اس بارے میں کچھ کرنا چاہیے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم اور ان کے خاندان سے جوابدہی کا مطالبہ اصولوں پر مبنی ہے، انہیں اس معاملے پر جوابدہ ہونا ہی ہو گا۔ بلاول بھٹو نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغواء اور امجد صابری کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں کراچی کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں امجد صابری کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔جبکہ اس موقعہ پر آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات پر مشاورت بھی کی گئی۔کور کمیٹی نے آئندہ تمام معاملات کی حکمت عملی پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے بنانے کا فیصلہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…