اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امجد صابری قوال شہید مختلف ٹی وی چینلز کی سحر ٹرانسمیشن میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے کھانہ ہمیشہ گھر سے لے کر جاتے تھے ۔ منگل اور بدھ کی درمیان شب سحری کا کھانا گھر سے کھا کر گئے تھے ۔ پروگرام کے دیگر شرکاء نے سحری کے لئے کھانا کھانے پر اصرار کیا تو انہوں نے انکار کر دیا کہ میں گھر سے سحری کر کے آیا ہوں ۔ سحری میں امجد صابری دھی کے ساتھ آم کھانا پسند کرتے تھے وہ سادہ طبیعت انسان تھے اور کھانے اور پینے کے لئے عاجزانہ طبیعت رکھتے تھے ۔