اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) شہید امجد صابری کے آخری الفاظ منظر عام پر آ گئے‘ عینی شاہدین نے اپنا بیان سیکورٹی اداروں کو ریکارڈ کروا دیا‘ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جب دو موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلر ز نے امجد صابری پر پستول تانا تو امجد صابری نے قاتلوں سے کہا کہ مجھے کیوں مار رہے ہو؟ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ، مجھے مت مارو‘‘ امجد صابری کے ہمراہ سلیم طبلچی جو کہ واقعے کے عینی شاہد بھی ہیں انہوں پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب گاڑی پر گولیاں چلیں تو میں خوف سے نیچے بیٹھ گیا ‘ حملہ آور فائرنگ کرتے رہے اور اس کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ واضح رہے کہ امجد صابری کیساتھ سلیم طبلچی بھی حملہ آوروں کا نشانہ بنے تھے اور زخمی ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج رہے۔