اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

امجد صابر ی کے قتل پر پر ویز مشرف بھی خا مو ش نا رہ سکے ، ایسی بات کہہ دی جو کو ئی نا کہہ سکا

datetime 23  جون‬‮  2016 |

کراچی(آئی این پی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے مقدس مہینے میں خوش مزاج عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے فن قوالی کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما طاہر حسین کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر کراچی کا امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہوگئی ہیں ۔ آپریشن ضرب عضب کو سبوتاژ کرنے کیلئے معاشی حب کراچی کے حالات خراب کئے جارہے ہیں امجد صابری کے قتل سے قبل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کا اغواء اورشہر میں بھتہ کی پرچیاں دینے اورکرائم کی وارداتوں میں اچانک اضافہ سندھ حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔ نواز حکومت کی خارجہ ‘داخلہ اور دفاعی پالیسیاں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیں پاکستان دنیا میں تنہا ہوچکا ہے جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملک میں قیام امن کیلئے جنگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری اور چیف جسٹس کے صاحبزادے کی بیرسٹر اویس علی شاہ کی بازیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں آل پاکستان مسلم لیگ امجد صابری کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…