بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد پولیس کے کمانڈو کا ایک گھر میں گھس کر شرمناک اقدام

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس کے کمانڈو نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں درانی سٹریٹ میں خاتون وکیل کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خاتون وکیل کے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون وکیل اور گھریلو ملازمہ شدید زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشتگردی سکواڈ کے کمانڈو محمد محمود نے تھانہ بنی گالہ کے علاقہ درانی سٹریٹ میں واقع خاتون وکیل ارم ایڈووکیٹ کے گھر میں گھس کر اپنے پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں خاتون وکیل کا شوہر ارشد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ سے ارم ایڈووکیٹ اور اس کی گھریلو ملازمہ گل نثار شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس وقوعہ کی تفصیلات بتانے سے گریز اور حقائق چھپانے کی کوشش کرتی رہی۔ اس بارے میں ایس پی سرکل رضوان گوندل سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگر ان سے بات نہ ہو سکی۔ تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ او محمد اسلم نے بتایا کہ وجہ تنازعہ کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا تاہم محمد محمود جو اسلام آباد پولیس میں کمانڈو ہے، نے فائرنگ کر کے ارشد نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر خود کو کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو خواتین ارم ایڈووکیٹ اور ان کی گھریلو ملازمہ گل نثار شدید زخمی ہو گئیں، دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈیوٹی افسر عمران اے ایس آئی کے مطابق پولیس اہلکار نے کچھ عرصہ قبل ارشد سے گھر کرایہ پر لیا تھا تاہم بعد میں پولیس اہلکار کی مشکوک حرکات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پولیس اہلکار سے گھر خالی کروا لیا، جسکا محمد محمود کو شدید رنج تھا اور وہ مالک مکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال بھجوا دیا۔ ابتدائی رپورٹ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…