منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

بھارتی میڈیا کا مرحوم امجد صابری کے متعلق ایسا دعویٰ جسے پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ممتاز قوال امجد فرید صابری کی کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی خبریں بھارتی میڈیا میں ’’بریکنگ نیوز ‘‘ کے طور پر شائع کی گئیں ،بھارتی میڈیا نے امجد صابری کو فن قوالی کا ’’راک سٹار ‘‘ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور قوال امجد صابری کو آج کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواردہشت گردوں نے اسوقت گولیاں مار کر جاں بحق کر دیا تھا جب وہ اپنے گھر سے ایک نجی ٹی وی چینل کی ’’رمضان ٹرانسمیشن ‘‘ میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔امجد صابری کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح ملک بھر سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی۔بھارتی میڈیا نے امجد صابری کے قتل کی خبر کو ہیڈ لائن اور بریکنگ نیوز کے طور پر شائع کیا ،بھارتی میڈیا نے امجد صابری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صابری برادران کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 1970کی دہائی میں فن قوالی کو برصگیر سے نکال کر مغرب میں متعارف کرایا ،جبکہ امجد صابری کو جدید دور میں فن قوالی کا ’’راک سٹار ‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صابری برادران صوفی گائیکی اور فن قوالی میں پورے برصغیر میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔بھارتی نجی چینل ’’زی نیوز ‘‘کا کہنا ہے کہ امجد صابری گذشتہ کچھ ہفتوں سے بھارتی میڈیا میں زیر بحث رہے ہیں کیونکہ بھارتی سپر سٹار سلمان خان نے اپنی حالیہ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں امجد صابری کے والد غلام فرید صابری کی مشہور قوالی ’’بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ‘‘ بغیر اجازت شامل کی تھی جس پر امجد صابری نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھی بجھوایا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2008ء میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’’ہلہ بول ‘‘ میں امجد صابری نے مشہور قوالی ’’مورے حاجی پیا ‘‘ گائی تھی جسے بڑا پسند کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…