لاہور(آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے حکومتی رکن پنجاب اسمبلی وحید گل کوبغیر اجازت قندیل بلوچ کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر 10منٹ کیلئے ایوان بدر کر دیا ۔بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا اگرقندیل بلوچ کیخلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو وہ خود ایف آئی آر درج کرائیں گے‘ حکومتی رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سے استدعا کی قندیل بلوچ سوشل میڈیا پر جس طرح کی حرکات کر رہی ہے وہ عریانی اورفحاشی پھیلانے کے مترادف ہے اس لئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے وحید گل کو اس موضوع پر گفتگو کرنے سے منع کیا تاہم وحید گل کی جانب سے جب بار بار اس بات پر اصرار کیا گیا تو انہیں 10 منٹ کیلئے ایوان بدر کر دیا ۔ایوان سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وحید گل نے کہا کہ قندیل بلوچ کی حرکات کے خلاف اگر قانرون نے کچھ نہ کیا تو وہ خود ایف آئی آر درج کرائیں گے۔