کراچی (آئی این پی ) معروف نعت خواں فصیح الدین سہروردی نے امجد صابری کی آخری بار پڑھے ہوئے کلام ( اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا۔جب وقت نزع آئے تو دیدار عطا کرنا ) کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں دوبارہ پڑھا تو تمام حاضرین کی آنکھوں سے شدت غم سے اشک چھلک پڑے ۔ بدھ کو امجد صابری کی شہادت کے بعد نجی ٹی وی پروگرام میں فصیح الدین سہروردی نے ان کا پڑھا ہوا کلام پھر سے پڑھا تو اینکر سمیت تمام حاضرین اپنے آپ کو سنبھال نہ سکے اور آبدیدہ ہو گئے اورایک دوسرے کو گلے لگاکر دھاڑیں مار مار کرروتے رہے ۔ امجد صابر ی نے قتل سے پہلے اسی دن سحری سے پہلے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے آخری کلام میں یہ نعت پڑھی جس کا پہلا شعر ہے ۔ اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا ۔جب وقت نزع آئے تو دیدار عطا کرنا ۔۔۔۔