کراچی (آئی این پی)معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی جس کے مطابق حملہ آور دو موٹرسائیکل پر سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے دو عینی شاہدین کے بیان قلمبند کرلیے جن کے مطابق حملہ آور دو موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ حملہ آوروں نے پینٹ شرٹ پہنے ہوئی تھی اور سر پر کیپ لگائے ہوئے تھے جبکہ ان کے پاس کالے رنگ کا بیگ تھا۔ پیچھے بیٹھے حملے آور نے بیگ سے پستول نکال کر فائرنگ کی۔۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے چلتی موٹرسائیکل سے ونڈ اسکرین پر گولیاں چلائیں اور گاڑی رکنے پر انہوں نے موٹر سائیکل سے اتر کر ڈرائیونگ سیٹ پر گولیاں چلائیں۔حملہ آور کارروائی کرنے کے بعد حسن اسکوائر کی جانب فرار ہوئے جبکہ اس کارروائی میں وہ ون ٹو فائیو موٹرسائیکل پر سوار تھا۔