کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ملزم فرار ہوگئے ۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق معروف قوال امجد صابری کے قتل کے بعد ان کے دوست نوحہ خواں فرحان علی وارث پر بھی قاتلانہ حملہ کیا ،خوش قسمتی سے وہ اس حملے سے محفوظ رہے ۔ فرحان علی وارث کی گاڑی پر کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب فائرنگ کی گئی ، فرحان علی وارث اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے ۔فرحان علی وارث کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ مجھے گھر اتار کر جارہے تھے ،حملہ آوروں کو شک تھاکہ میں گاڑی میں موجود ہوں ۔واضح رہے کہ نوحہ خواں فرحان علی وارث معروف قوال امجد صابری مرحوم کے قریبی دوست ہیں ۔