کراچی (این این آئی) معروف قوال امجد صابری کی نمازجنازہ آج(جمعرات) کو اداکی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کانشانہ بننے والے معروف قوال امجد صابری کی نمازجنازہ جمعرات کو بعدنماز ظہر اداکی جائے گی۔مرحوم امجد صابری کے اہلخانہ نے ان کا پوسٹمارٹم نہیں کروایا اور جسد خاکی کو فلاحی ادارے کے سردخانے میں منتقل کردیا۔اہلخانہ نے بتایاکہ ملک کے دوسرے حصوں سے آنے والے رشتہ داروں اور بیرون ملک کچھ احباب کی وجہ سے نمازجنازہ لیٹ ادا کی جائے گی۔ معروف قوال امجد صابری کے اہل خانہ مطابق ان کی نماز جنازہ جمعرات کوبعد نماز ظہر مسجد فرقانیہ لیاقت آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین پاپوش نگر قبرستان میں کی جائے گی۔