اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے ان نئے خطرات کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے ،پاکستان

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)پاکستانی تھینک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آبادکے ڈائریکٹر جنرل مسعود خان نے کہاہے کہ داعش جیسے غیر ریاستی کرداروں کے ہاتھ لگنے سے روکنے کیلئے سلامتی کونسل کی قرار دار نمبر 1540پر نظرثانی کی جائے۔ مسعود خان جو ماضی میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بھی رہ چکے ہیں نے عالمی ادارہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں رسمی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے ان نئے خطرات کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس بات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ مواد یا کیمیائی ہتھیار داعش کے ہاتھ لگ جائیں اس حوالے سے غیر ریاستی عناصر کی طرف سے خطرات میں اضافہ ہو رہاہے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے درمیان روابط بڑھ رہے ہیں اور اس بات کے شواہد تسلسل سے سامنے آرہے ہیں کہ دہشت گرد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی نے ڈرونز اور تھری ڈی ٹیکنالوجی تک رسائی آسان بنادی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جوہری اور ایٹمی دہشت گردی کے خطرات کا اندازہ لگانے کیلئے ایک رپورٹ کی تیاری کی تجویز بھی پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالہ سے مختلف اداروں کے اقدامات کو مربوط کرے کی غرض سے سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 1540پرنظر ثانی کی ضرورت ہے اور اس حوالہ سے جوہری صنعت ، سول سوسائٹی اور تعلیمی ماہرین کا کردار بھی اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان 2004ء سے جامع ایکسپورٹ کنٹرول رجیم پر عمل پیرا ہے، پاکستان کے اقدامات نیوکلیئر سپلائر گروپ کے معیار کے مطابق ہیں اور انہیں جوہری صنعت ، سول سوسائٹی اور ماہرین کی مکمل حمائت و تعاون حاصل ہے، پاکستان نیوکلیئر سپلائیر گروپ کی رکنیت کامکمل طور پر اہل ہے۔



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…