کراچی(این این آئی)لیاری سے گرفتار لیڈی گینگسٹر فاطمہ کا اعترافی بیان سامنے آ گیاہے جس میں خاتون نے گینگ وار استاد تاجو گروپ کیلئے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اور اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے اپنی خدمات فراہم کررہی تھی۔تفصیلات کے مطابق ملزمہ کا اعترافی بیان میں کہناتھا کہ وہ کھڈا مارکیٹ اور کھجور بازار سے بھتہ وصول کرتی تھی اور بھتے کی رقم سلیم میمن کے ذریعے رضوان پینڈو کو پہنچاتی تھی ۔ملزمہ کا کہناتھا کہ رضوان پینڈو اور سلیم میمن بھتہ وصول نہ کرنے پر بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے تھے ۔یاد رہے کہ خاتون کو پولیس نے لیاری اور بغدادی میں کارروائی کے دوران گرفتار کیاہے اور خاتون سے گرفتاری کے بعد بھتہ کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔