منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

یو ٹیوب کیس بنی سارا ماجرا سامنے آ گیا

datetime 11  فروری‬‮  2015 |

سان فرانسسکو …….. دنیا کی سب سے بڑی اور مشہور ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب کی بنیاد تین دوستوں چیڈ ہرلی، سٹیو چین اور جاوید کریم نے رکھی اور اگرچہ ہم سب اس ویب سائٹ کے مداح ہیں مگر ہم میں سے اکثر یہ نہیں جانتے کہ ان دوستوں کے ذہن میں اس قدر اچھوتا آئیڈیا کیسے آیا۔ یہ تینوں دوست پے پیل نامی کمپنی کے ملازم تھے۔ چیڈ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے طالب علم تھے جبکہ چین اور کریم یونیورسٹی اور الینائے کے طالبعلم ایک مشہور کہانی کے مطابق چین کے اپارٹمنٹ پر ایک ڈنر پارٹی منعقد کی گئی جس میں کریم شریک نہیں تھا اور اس نے یہ ماننے سے انکار کردیا اور اس کے دوستوں نے پارٹی منعقد کی تھی۔ کہانی کے مطابق ان دوستوں کو اس بات کا پچھتاوا ہوا کہ اگر انہوں نے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی ہوتی تو وہ فوری طور پر کریم کو دکھا سکتے تھے۔ اگرچہ اسے یوٹیوب قائم کرنے کی وجہ بتایا جاتا ہے لیکن اصل میں یہ کہانی درست نہیں ہے۔

کریم کا کہنا ہے کہ اصل کہانی یہ ہے کہ وہ 2004ءمیں سپر باﺅل ٹی وی شو میں جینٹ جیکسن کے کردار کی ویڈیو کہیں سے حاصل نہیں کرپارہے تھے اور اسی طرح جب انہیں 2004ءمیں آنے والے سونامی کی ویڈیوز بھی دستیاب نہیں ہورہی تھیں تو انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی ویب سائٹ کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا کہ جہاں پر لوگ اپنی بنائی گئی ویڈیوز شیئر کرسکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدائی آئیڈیا ہاٹ آر ناٹ ویب سائٹ سے لیا اور پھر 2005ءمیں یوٹیوب کی بنیاد رکھ دی۔ اس کا پہلا دفتر ریاست کیلیفورنیا کے علاقہ سیم ماتیو میں ایک جاپانی پیزا ریسٹورنٹ کی بالائی منزل پر واقعہ تھا۔ یوٹیوب ڈومین نیم کو فروری 2005ءمیں ایکٹیویٹ کیا گیا۔ پہلی یوٹیوب ویڈیو کا عنوان “Me at the zoo” تھا اور یہ جاوید کریم نے سین ڈیاگو چڑیا گھر میں بنائی تھی۔ یہ ویڈیو آج بھی یوٹیوب پر دستیاب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…