سڈنی……ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیئے 251 رنز کا ہدف دیا ہے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن پانچ کے مجموعی اسکور پر معین علی احسان عادل کا شکار بن گئے۔
ایلکس ہیلز اور گیری بیلنس نے دوسری وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس موقع پر ہیلز 31 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی وکٹ بن گئے۔
بیلنس نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور جو روٹ کے ساتھ ساتھ مل کر اسکور کو 135 تک پہنچا دیا۔
اس موقع پر یاسر شاہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں بیلنس اور پھر انگلش کپتان آئن مورگن کو پویلین راہ دکھا دی۔
اسکور 157 تک پہنچا تو یاسر نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے روی بوپارہ کی وکٹیں بکھیر دیں۔
انگلینڈ نے روٹ کی ذمے دارانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 250 رنز بنائے، روٹ نے 85 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔