منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

سہیل خان کی انگلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

datetime 11  فروری‬‮  2015 |

کراچی……. پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر سہیل خان کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

فاسٹ باؤلر بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے۔ اس میچ میں سہیل نے 6 اوورز میں 18 رنز دیگر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سہیل خان اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے اور انگلینڈ کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

ان کے مطابق سہیل خان کے بارے میں فیصلہ ایک سے دو دن میں کیےجانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ زخموں سے چور پاکستانی ٹیم اس سے پہلے محمد حفیظ اور جنید خان کی خدمات سے بھی محروم ہو چکی ہے۔

گذشتہ روز محمد حفیظ ان فٹ ہونےکےسبب ورلڈکپ سے باہر ہو گئے تھے، ڈاکٹروں نے انہیں تین سے چار ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

حفیظ کے متبادل کے طور پر ناصر جمشید کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

حفیظ سے پہلے فاسٹ باؤلر جنید خان بھی ان فٹ ہو کر ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ سہیل تنویر اور عمر گل بھی اپنی فٹنس سے چیئرمن پی سی بی کو متاثرکرنےمیں ناکام رہےہیں۔

پاکستانی ٹیم بدھ کو سڈنی میں اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…