بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سونے کی قیمتوں بارے حیران کن خبر آ گئی

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں۔برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے حوالے سے 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم پر دنیا پھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو اس کا عالمی معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد ایک ہزار 266 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ امریکی سونے کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد ایک ہزار 268.30 ڈالر فی اونس پر آگئی۔اقتصادی تجزیہ کار میتھیو ٹرنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکا کا فیڈرل ریزرو ممکنہ طور پر شرح سود میں اضافہ کردے گا جس کا منفی اثر سونے کی قیمتوں پر پڑے گا۔دنیا کے سب سے بڑے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ ای پی ڈی آر گولڈ ٹرسٹ میں موجود سونے کا حجم 0.10 فیصد اضافے کے بعد 908.77 ٹن تک پہنچ گیا ہے۔اس کے علاوہ دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت ایک فیصد کمی کے بعد 17.32 ڈالر فی اونس، پلاٹینم کی قیمت 1.1 فیصد کمی کے بعد 975.78 ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی قیمت 0.9 فیصد کمی کے بعد 541.75 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…