اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف متنا زعہ ماڈل قندیل بلوچ کیساتھ مفتی عبد القوی کو سیلفیاں لینا مہنگا پڑ گیا، مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی گئی ۔ تفصیل کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر کے مفتی عبد القوی کو سرخ جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مفتی عبد القوی کی رکنیت معطل کی اور معطلی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مفتی عبدالقوی کو پاکستان کی متنازعہ ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر بنوانا مہنگا پڑ گیا۔
رویت ہلال کمیٹی سے مفتی عبد القوی کی رکنیت معطل کرنے کے بعد ان کا معاملہ تحقیقات کے لیے علما مشائخ کانفرنس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔مفتی عبد القوی کو عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی عبد القوی کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آنے اور تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
مفتی عبد القوی کو سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا‘ بڑا جھٹکا ‘ رکنیت معطل
22
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں