اسلام آباد………قائد حز ب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت جب تک جی ایس ٹی میں اضافہ واپس نہیں لے گی اس وقت تک ایوان میں واپس نہیں جائیں گے۔سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کی جانب سے اعتماد میں لیے بغیر پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے پر واک آوٹ کیا۔اسمبلی ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شا ہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے نئے ٹیکس لگانے کے آرڈر پاس کیے جارہے ہیں اور اگر اسی طر ح منی بجٹ با ر بار بنتے رہے تو بجٹ کی اہمیت ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف سے گزارش ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی حیثیت کو بحال کریں اور اضافی جی ایس ٹی لگانے کافیصلہ واپس لیں ۔ان کا کہناتھاکہ جب تک اضافی ٹیکس کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گاپیپلز پارٹی ایوان میں واپس نہیں جائے اور روزانہ کی بنیا د پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتی رہے گی۔
پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس،پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے



















































