واشنگٹن (آن لائن)امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی نے کہاہے کہ وہ امریکہ میں پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کررہے ،پاکستانی حکام کواپنی ناکام پالیسی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سابق سفیرکاکہناہے کہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ ایک سابق پاکستانی سفیراپنے ہی ملک کے خلاف لابنگ کررہے ہیں ،مجھے معلوم ہے کہ سرتاج عزیزکااشارہ میری طرف ہے ،میں اب امریکہ میں ایک اسکالرہوں لابسٹ نہیں ہوں ،پاکستانی حکام کوناکام پالیسی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ۔انہیں قربانی کابکرانہیں ڈھونڈناچاہئے