بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

خواجہ سراء علیشاہ کی موت کے حوالے سے انکوائری رپورٹ مکمل ،قتل کا ذمہ دار کون تھا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے خواجہ سراء علیشاہ کی انکوائری رپورٹ مکمل کرکے کاروائی کیلئے ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز اور وزیراعلیٰ کو ارسال کردی۔ رپورٹ میںآرتھو پیڈک وارڈ کے ڈاکٹروں اور میڈیکل ڈائریکٹر کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے،غفلت برتنے پر بورڈ آف گورنرزکے پاس مذکورہ ڈاکٹروں کو نوکری سے برخاست کرنے سمیت ان کے خلاف کرمینل کیس رجسٹر کرنے کا بھی اختیار ہے ۔ذرائع کے مطابق کیس کو دبانے اور ڈاکٹروں کو بچانے کیلئے حکومتی اراکین کے ساتھ ساتھ کئی بیوروکریٹس بھی متحرک ہوگئے ہیں،رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اگر بروقت خواجہ سرا کاعلاج کی جاتی تو اس کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ اس کو ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقل کیا جاتا رہا اور کوئی بھی کنسلٹنٹ اس وقت موجود نہیں تھا۔ آرتھو پیڈک وارڈ میں میڈیکل آفیسرز، ہاؤس جاب اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز موجود تھے جبکہ پروفیسرز آن کال تھے ۔ یہ ذکر بھی رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ کنسلٹنٹس بااثر مریض کی یا ان کے نجی کلینک سے آئے ہوئے مریض کے چیک اپ کیلئے آتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ علیشاہ کی انکوائری کیلئے پہلے بنائی جانے والی کمیٹی ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا تھا اورکمیٹی میں شامل ڈاکٹروں نے اپنے پیٹی بند ڈاکٹروں کے خلاف نرم الفاظ استعمال کئے تھے جس کے باعث سیکرٹری صحت عابد مجید اور شہرام ترکئی نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے ایک دوسری کمیٹی بنائی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرکے بورڈ آف گورنرز اور وزیراعلیٰ کو ارسال کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…