اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف کو عمران خان کا ایک کام پسند آگیا،ملک بھر میں ہدایات جاری،وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے فاریسٹ ونگ کے سربراہ سید محمود ناصر نے کہا ہے وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام پر عملی طور پر کام شروع کردیا گیا ہے اور ا س سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں سمیت گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر کے اعلی حکام کو وفاقی وزارت نے خطوط ارسال کردیے ہیں،واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بھی اسی طرز کاپروگرام شروع کرچکی ہے۔ جن میں ان کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ اس اہم پروگرام کو ملک کے تمام حصوں میں شروع کرنے کے لیے پلان تیار کریں۔ وفاقی وزارت میں منگل کو ہونے والی پریس بریفنگ کو سید محمود ناصر نے بتایا کہ تمام صوبائی اور گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے سربراہان کو مزید ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ ان جگہوں کی واضع نشاندہی کریں جہاں وہ اپنے علاقوں میں وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری کریں گے۔ ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پانچ سالہ منصوبہ گرین پاکستان پروگرام تمام متعلقہ صوبائی اور وفاقی اداروں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں دس کروڑ پچاس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ اس منصوبے کے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف نے ابتدائی طور پردوبلین روپے منظور کیے ہیں جس میں سے ایک بلین روپے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال سے تمام صوبوں میں اس پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کا خاص مقصد ملک میں موسمیاتی تباہکاریوں خاص کر سیلاب اور اس کے اسباب کو مقامی سطح ہر قابو پانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کا تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہے۔ اس میڈیا بریفنگ کو وفاقی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری انٹرنیشنل کوآپریشن افتخارالحسن گیلانی نے 23-27مئی کو نیروبی میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے انوائرونمنٹ اسمبلی کے دوسری پانچ وزہ بین الاقوامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پر تفصیلی طور بریفنگ دی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس اہم اجلاس میں پاکستان کی طرف سے چار مندوب پر مبنی ایک وفد نے شرکت کی اور پاکستان کو درپیش ماحولیاتی اور موسمیاتی تغیرات کے باعث رونما ہونے والے خطرات اور تباہ کاریوں کے مطلق عالمی برادری کو آگاہ کیا اور ان خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مالی و تکنیکی امداد کی ضرورت پر بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں پاکستان کے وفد کی نمائندگی نئروبی میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کی ، جن کو ایشیا پیسفک ریجنل گروپ کے بلا مقابلہ سربراہ منتخب ہوئے ،۔ جوائنٹ سیکریٹری انٹرنیشنل کوآپریشن افتخارالحسن گیلانی نے میڈیا کو مزید بتایا کہ اس اجلاس کے ایک سیشن کے دوران پاکستانی وفد نے ریجنل فورمس آف منسٹرز آف انوائرونمنٹ ائیڈ انوائرونمنٹ اتھارٹیز کے کردار پر ایک قرارداد بھی پیش کی ، جس کو ایشیا پیسفک گروپ نے اسپنوسر کیا تھا۔