پنجاب اورخیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشیں ،کتنے دن ؟محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبرسنادی
21
جون 2016
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ٗ گرمی زور ٹوٹ گیا اور بارش کے بعد اسلام آباد کے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ٗ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پرابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پرابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ تین سے چار روز میں کشمیر،خیبرپختونخوا، پنجاب اور فاٹا میں پری مون سون بارشیں جاری رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، مالاکنڈ،پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، گلگت بلتستان اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور فاٹا میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں