کراچی(این این آئی)عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمت کے باعث قومی خزانے کو لگ بھگ 4 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 35 فیصد سکٹر کر 68 ارب ڈالر کی سطح پر آگیا ۔اس عرصے میں خام تیل کی امپورٹ پر 47 ارب ڈالر جبکہ پٹرول و ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات پر 2 ارب ڈالر خرچ کرنے پڑے ۔ماہرین کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں کمی سے بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن بہتر کرنے میں مدد ملی ہے ۔ زرمبادلہ ذخائر 21 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر چکے ہیں اور حکومت آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کو خیر آباد کہنے جا رہی ہے ۔