ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف کا اقدار ملکی سا لمیت کیلئے خطرہ بن رہاہے، جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 9  فروری‬‮  2015 |

کراچی…. سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر) پرویزمشرف نے کہاہے کہ نوازشریف کا مزید اقتدار میں رہنا ملکی سالمیت کے لیے خطرے کا باعث ہے، ملک میں عبوری حکومت قائم کرکے انتخابی اصلاحات کی جائیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویزمشرف نے کہاکہ ریاستی دہشت گردی کو پروان چڑھایا جا رہاہے۔ ملک میں بدامنی، بیروزگاری، لاقانونیت، کرپشن اورسفارشی کلچرنے جڑیں پکڑلی ہیں، غریب کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔ الیکشن میں تیسری سیاسی قوت کا سامنے آنا ضروری ہے۔ نئی سیاسی قوت کے قیام میں مدد دینا چاہتا ہوں۔ انھوںنے کہاکہ تیسری سیاسی قوت کے لیے وہ سندھ میں ایم کیوایم اور پیرپگارا جبکہ پنجاب میں لیگی دھڑوں اور پی ٹی آئی کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ان کے خلاف مقدمات پر اثر انداز ہوئے۔ بینظیرقتل میں انھیں بلا وجہ ہی ملوث کیا گیا، یہ بات آصف زرداری بھی جانتے ہیں۔ سابق صدر نے واضح کیا کہ اربن سندھ میں ایم کیو ایم کا اہم سیاسی کردار ہے۔ اربن اور رورل سندھ کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ انھوںنے کہاکہ میرے دورمیں خیرپور، لاڑکانہ، سکھراور دادوکے پل بنے جبکہ گذشتہ 7سالہ دورمیں اندرون سندھ عوام کے لیے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے۔ الطاف حسین کی جانب سے آئی ایس آئی کے خلاف الزامات پرسابق صدرنے کہا کہ وہ اس اتفاق نہیں کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…