اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک وقت تھا جب موبائلز کے شوقین حضرات کیلئے نوکیا 3310 بھی کسی قارون کے خزانے سے کم نہیں تھا ۔ وقت بدلتا گیا ، نت نئی ٹیکنالوجیز آتی گئیں اور نئے نئے موبائلز مارکیٹ میں سر اٹھانے لگے اور شوقین حضرات کے دل کو لبھانے لگے۔موبائل ٹیکنالوجی اپنی انتہا کو پہنچ کر اب اس قدر عام ہو چکی ہے کہ نئے فیچرز بھی ہمیں متاثر نہیں کرتے بس اگر ہم متاثر ہوتے ہیں تو فرنٹ اور بیک کیمرہ کے پکسلز سے۔ وجہ بھی ہم سب جانتے ہیں کہ سیلفی ایک وبا کی صورت اختیار کر چکی ہے اور اچھے کیمرے کے ساتھ سیلفی ۔۔۔کیا ہی بات ہے۔ قارئین ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق سیلفی کے جنون میں مبتلا حضرات چہرے کی مختلف بیماریوں میں بہت تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون سے خارج ہونے والی شعاعیں یا دوسرے الفاظ میں الیکٹرو میگنیٹک ریڈی ایشنزنوجوانوں کے چہروں پر پڑ سکتی ہیں جو جھریوں کے ساتھ ساتھ جلد کی کئی بیماریوں کا موجب ہیں ۔