منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

تاریخی فیصلہ پاکستان نے بھارت کیخلاف 68 سال بعد عالمی عدالت میں کیس جیت لیا

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نظام حیدر آباد دکن کی طرف سے پاکستان کو دی جانیوالی دس لاکھ پاؤنڈ امدادکا کیس پاکستان نے جیت لیا‘ بھارت نے پاکستان کیخلاف لندن میں یہ کیس68 سال قبل کیا تھا۔ تفصیل کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان نے بتایا کہ پاکستان نے لندن کی عدالت میں بھارت سے یہ مذکورہ کیس جیت لیا ہے۔ نظام آف حیدر آباد دکن کی طرف سے پاکستان کیلئے 1 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان کیاگیا تھااور امدادی رقم اس وقت لند ن کے ویسٹ منسٹر بنک میں رکھی گئی تھی ویسٹ منسٹر بنک میں رکھی گئی متذکرہ بالا رقم کیخلاف بھارت نے دعویٰ کر دیا تھا کہ پاکستان کا اس رقم پر حق نہیں بنتا ‘پاکستان نے دلائل اور ثبوتوں کی بنیاد پر لندن کی عدالت میں بھارت سے یہ کیس جیت لیا ہے اور اس رقم کی مالیت اب 35ملین پاؤنڈ ہو چکی ہے۔برطانوی عدالت نے کہا کہ نظام حید رآباد دکن کی جمع کروائی گئی رقم میں پاکستان بھی قانونی حقدار ہے۔
دفتر کارجہ کے ترجمان کے مطابق برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے اصولی موقف کی تائید ہے‘ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح حق کی فتح ہے‘بھارت نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کو فنڈز سے محروم رکھا جائے لیکن بھارت اپنے عزائم میں ناکام رہا اور عدالت کو قائل نہ کرسکا۔ عدالت نے 68 سال بعد پاکستان کو اس رقم کا قانونی حقدار قرار دیا ہے۔ایک ملین پاؤنڈ کی رقم اس وقت تقریباََ 1 ارب روپے پاکستانی بنتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…