اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغواء کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس صوبے میں چیف جسٹس کے اہلخانہ محفوظ نہیں وہاں شہریوں کے تحفظ کی کیا کیفیت ہو گی، چیف جسٹس کے بیٹے کی بروقت اور با حفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا دن دیہاڑے اغواء تشویش ناک اور قابل مذمت ہے، واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس صوبے میں چیف جسٹس کے اہلخانہ محفوظ نہیں وہاں شہریوں کے تحفظ کی کیا کیفیت ہو گی، چیف جسٹس کے بیٹے کی بروقت اور با حفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔