اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پیپلز پارٹی کی ایک اور اہم وکٹ حاصل کرلی۔ پی وائی او گلف کے جنرل سیکریٹری افتخار ملک پیپلز پارٹی سے باضاطہ مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان افتخار ملک نے آج یہاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔افتخار ملک نے اس موقع پر کہا کہ میں اب بھرپور انداز میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائوں گا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے سے آزاد کشمیر میں بہتری آئے گی۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے افتخار ملک کو پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ جوعوامی خدمت کاجو جذبہ لے کرپی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں انہیں مایوسی نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ آپ لوگ اب انتخابی میدان میں کود پڑیں اور پی ٹی آئی کے امیدوار وں کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائیں۔کارکن اب حکومت بنانے اور چلانے کی تیاری کریں۔
پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/01/Imran-Khan2-700x300.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں