اسلام آباد(این این آئی )رمضان کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جلد ہی ریجن کی سطح پر پارٹی سربراہوں کو نامزد کریں گے۔پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل پارٹی کا پورا انتظامی ڈھانچہ تحلیل کردیا گیا تھا تاہم یہ الیکشن رواں برس نہیں ہوسکے، اب پاناما گیٹ کے معاملے پر کارکنوں کو یکجا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر ریجن میں پارٹی ہیڈ موجود ہوں اور اس حوالے سے قیادت پر شدید دباؤ ہے۔
پی ٹی آئی چیف عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے بتایا کہ اس حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوچکی ہے اور جلد عمران خان مختلف عہددوں کے لیے نامزدگیاں شروع کردیں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ مثال کے طور پر پنجاب میں چار ریجنز ہوں گے شمالی، غربی، وسطی اور جنوبی، ان ریجنز کے لیے پارٹی صدور کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جو براہ راست عمران خان کو جوابدہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ضلعی سربراہان کو نامزد کیا جائے گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اب انٹراپارٹی الیکشن کو خیر باد کہہ دیا گیا ہے تو نعیم الحق نے پاناما پیپرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ایسے حالات پیدا ہوگئے کہ فی الحال پارٹی الیکشن کو ملتوی کرنا پڑا۔نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان پارٹی میں حقیقی جمہوریت لانے کے لیے پر عزم ہیں جو الیکشن کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔
پی ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر کیا ہونے جارہا ہے؟ پتہ چل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
معطل خاتون افسر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد، ہیرے اور سونا برآمد



















































