اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گھڑی اتار کر جمشید دستی کی طرف بھجواتے ہوئے کہاکہ اسپیکر صاحب کے توسط سے گھڑی جمشید دستی کو بھجوارہاہوں،میری گھڑی 50 لاکھ روپے کی نہیں،جمشیددستی کادعوی غلط ہے، اس کو بیچ کر 50ہزار روپے کسی خیراتی ادارے میں دے دیں ۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کے مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک پر بحث سمیٹنے کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے الزام پر ان کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ جمشید دستی نے دعویٰ کیا کہ میری گھڑی 50 لاکھ کی ہے ۔ جمشید دستی میری یہ گھڑی رکھیں اور 50ہزار خیرات میں دیں اور گھڑی رکھ لیں۔میں اسپیکر صاحب،آپ کے توسط سے گھڑی جمشید دستی کو بھجوارہاہوں۔