لاہور(آئی این پی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بننے والے اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈزکی منظوری دے دی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر 55 کروڑ 57 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ لاہورپولیس کاایک پروٹیکشن یونٹ پہلے سے غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے کام کر رہا ہے تاہم اسی مقصد کیلئے نیاسپیشل پروٹیکشن یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت سی آرنورینکو، سی ای سی اورایگزم بینک کے اہلکاروں کوسکیورٹی فراہم کی جائے گی۔