پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کو بنیاد بنا کر ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،متحدہ رابطہ کمیٹی

datetime 8  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی…. ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹی اور من گھڑت ہے اور اسے بنیاد بنا کر ایک بار پھر ایم کیو ایم پر شب خون مارنے کی سازش کی جارہی ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے واقعے کو بنیاد بنا کر ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے اور ایک بار پھر ایم کیو ایم پر شب خون مارنے کی سازش کی جارہی ہے، سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ اسی سازش کا حصہ ہے جس کے تحت ایم کیو ایم کا امیج خراب کیا جارہا ہے تاہم ایم کیو ایم ایسی کسی بھی جھوٹی سازش کی مذمت کرتی ہے۔

اس موقع پر حیدر عباس رضوی نے کہا کہ بے بنیاد الزام کے تحت ایم کیو ایم کو میڈیا پر پیش کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم کا 17 سال تک میڈیا ٹرائل ہوتا رہا اور اس سے قبل بھی ہزاروں من گھڑت جے آئی ٹی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور کارکنان کے خلاف بنائی گئیں لیکن ایسی تمام سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اور اب بھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جسٹس(ر) قربان علوی پر مشتمل جوڈیشل کمیشن نے 2013 میں رپورٹ تیار کی جو جھوٹی اور من گھڑت ہے، جےآئی ٹی رپورٹ صرف سنی سنائی باتوں پر بنائی گئی جس میں کہا گیا کہ میں نے یہ اس سے سنا اور اس نے اس سے سنا حالانکہ منظور مغل نے اس وقت بھتے کے امکانات مسترد کردیئے تھے۔

حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر میجر کلیم کیس کا جھوٹا الزام لگایا گیا جب کہ حکیم سعید قتل کیس میں عدالتوں میں جو کچھ ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں، آج ہمارے خلاف بیانات طالبان سے تعلق والی جماعت اسلامی بیانات دے رہی ہے جس سے تعلق رکھنے والے وحید برادران ڈرون حملے میں مارے گئے جب کہ القاعدہ کا اہم ترین دہشت گرد خالد شیخ محمد جماعت اسلامی راولپنڈی کی نائب ناظمہ کے گھر سے ملا، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور شیریں مزاری کے بیانات پر بھی حیرانی ہوئی حالانکہ ان کے بیانات رکارڈ پر ہیں اور اسلام آباد دھرنے میں جو کچھ ہوتا رہا اس پر بھی بات کی جاسکتی ہے تاہم ہمارے قانونی اور آئینی ماہرین تمام صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ ہم خود معاملے پر عدالت سے رجوع کریں۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سنی سنائی بات کو جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا جس کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں، بےبنیاد رپورٹ کے ذریعے ایم کیو ایم کو واقعے میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی حالانکہ ایم کیو ایم میں جرائم اورتشدد کی کوئی گنجائش نہیں جب کہ ایم کیو ایم نے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایکشن پلان تجویز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ آرکائیو میں موجود تھی جسے ڈھائی سال بعد ہمارے خلاف ہتھیار کے طو پر استعمال کیا جارہا ہے تاہم اس رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کریں گے جس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…