جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کی خاموش حمایت، بھارتی وزیرخارجہ کیخلاف ہنگامہ کھڑا ہوگیا

datetime 20  جون‬‮  2016 |

نئی دہلی(آئی این پی )بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے جوہری سپلائر گروپ (این ایس جی)میں پاکستان کے داخلے کی مخالفت نہ کرنے کے وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ممالک کو چوری چھپے جوہری ٹیکنالوجی فروخت کرنے والے پڑوسی ملک کی حمایت کرنا افسوسناک قدم ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، کوریا سمیت مختلف ممالک کو چوری چھپے جوہری ٹیکنالوجی فروخت کرنے کے لئے بدنام رہا ہے اوروزیر خارجہ سشما سوراج کی طرف سے اس کی این ایس جی میں داخلے کی طرف داری کرنا مودی حکومت کے رویہ پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔انہوں نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی سمجھ سے باہر ہے کیونکہ وزیر خارجہ سشما سوراج یہ کہتی ہیں کہ پاکستان کی این ایس جی کی رکنیت کی بھارت مخالفت نہیں کرے گا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک جوہری ٹیکنالوجی کی غیر قانونی فروخت کا اہم ذریعہ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…