بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

افغانستان سے لوگ پاکستان آکر کیا کررہے ہیں؟نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں صرف بھارت کو شامل کیاتو؟پاکستان نے انتباہ کردیا

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگ پاکستان آکر بدامنی کرتے ہیں ، این ایس جی گروپ میں شمولیت کے لئے پراسس سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہیے ، نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں صرف بھارت کی شمولیت خطے میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کر دے گا۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر منیجمنٹ پر تو کوئی دورائے ہونی ہی نہیں چاہیے ، ہم کہتے ہیں افغانستان سے لوگ پاکستان میں آکر بدامنی پیدا کرتے ہیں اور افغانستان والے کہتے ہیں کہ پاکستانی افغانستان میں بدامنی کا باعث ہیں ۔ اس معاملے کا حل یہی ہے کہ دونوں ملک اپنے اپنے علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کریں اور بارڈر سے وہ راستے بند کئے جائیں جہاں سے لوگ غیر قانونی طریقے سے گزرتے ہیں ۔ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی ممبر شپ کے متعلق سوال کے جواب میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ اگر بھارت کواین پی ٹی سائن کئے بغیر این ایس جی گروپ میں شمولیت کی اجازت دی جاتی ہے تو پاکستان کو بھی پھر اجازت دینی چاہیے۔ ترجیحی بنیادوں پر این ایس جی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ این ایس جی کے معاملے پر بھارت اور پاکستان سے مساوی سلوک ہونا چاہیے کیونکہ اکیلے بھارت کو این ایس جی گروپ کی رکنیت دیئے جانے سے جنوبی ایشیا خطے کا استحکام متاثر ہوگا کیونکہ 2008میں بھارت کو جو سہولت دی گئی اس کے بعد سے بھارت اسلحے کی دوڑ میں لگ گیا جس سے خطے سمیت پوری دنیا کو نقصان ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…