لاہور ( این این آئی )عوام کو فراہم کئے جانیوالے پٹرول کے ساتھ حکومت کیا کررہی ہے؟ حیرت انگیزانکشاف،بڑا قدم اُٹھالیاگیا، پٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد وصول کردہ سیلز ٹیکس کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔ جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زیادہ سیلز ٹیکس کی وصولی آئین کے منافی ہے ۔حکومت 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس غیر آئینی ہونے کے باوجود وصول کر رہی ہے جس کا حکومت کے پاس کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زیادہ وصول کردہ سیلز ٹیکس کی رقم واپس کی جائے ۔