لاہور(این این آئی ) تحریک انصاف کے رہنماء ولیداقبال نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف پانامہ لیکس پر لندن میں استغاثہ دائر کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے او اس کیلئے تین لاکھ پاؤنڈ کا عطیہ بھی جمع کرلیا ہے ۔ ان خیالف کاااظہارانہوں نے صحافیوں کے اعززازمیں دئیے گئے افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس پر آزادنہ تحقیقاتی کمیشن بنانے کیلئے حکومت کو عید تک کا وقت دیا ہے اگر حکومت نا مانی تو پھر اس کے بعد دما دم مست قلند رہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے کا تاثرقطعی طورپر غلط ہے پھوٹ پی ٹی آئی میں نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن )میں پڑچکی ہے کیونکہ ان کے 80سے زائد اراکین حکومت سے ناراض ہوکر اپنا علیحدہ گروپ بنا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بڑے میاں کے گلے میں پانامہ لیکس اور چھوٹے کے گلے میں ماڈل ٹاؤن کے 14قتلوں کاڈھول پڑا ہو ا ہے اس کااحساب دئیے بغیر ان کی جان نہیں چھوٹے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پانامہ لیکس کے خلاف تحریک چلانے کی وجہ سے اپنی پارٹی کے الیکشن ملتوی کئے پارٹی کے اندر کسی بھی قسم کے اختلاف کی وجہ سے ملتوی نہیں کئے ۔