اسلام آباد(این این آئی)رمضان کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جلد ہی ریجن کی سطح پر پارٹی سربراہوں کو نامزد کریں گے۔پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل پارٹی کا پورا انتظامی ڈھانچہ تحلیل کردیا گیا تھا تاہم یہ الیکشن رواں برس نہیں ہوسکے، اب پاناما گیٹ کے معاملے پر کارکنوں کو یکجا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر ریجن میں پارٹی ہیڈ موجود ہوں اور اس حوالے سے قیادت پر شدید دباؤ ہے۔پی ٹی آئی چیف عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے بتایا کہ اس حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوچکی ہے اور جلد عمران خان مختلف عہددوں کے لیے نامزدگیاں شروع کردیں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ مثال کے طور پر پنجاب میں چار ریجنز ہوں گے شمالی، غربی، وسطی اور جنوبی، ان ریجنز کے لیے پارٹی صدور کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جو براہ راست عمران خان کو جوابدہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ضلعی سربراہان کو نامزد کیا جائے گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اب انٹراپارٹی الیکشن کو خیر باد کہہ دیا گیا ہے تو نعیم الحق نے پاناما پیپرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ایسے حالات پیدا ہوگئے کہ فی الحال پارٹی الیکشن کو ملتوی کرنا پڑا۔نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان پارٹی میں حقیقی جمہوریت لانے کے لیے پر عزم ہیں جو الیکشن کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔
نئے پارٹی سربراہوں کی نامزد گی،عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
غلط ریڈنگ لینے والے میٹر ریڈرز سے چھٹکارہ، وزیر اعظم نے اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ...
-
57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا
-
سلمان خان 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا،مداح تشویش کا شکار
-
عائزہ خان اور دانش تیمور نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اشارہ دیدیا
-
ایران پر امریکی حملے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
-
امریکا نے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ایرانی میڈیا ...
-
یمن کا اسرائیل اور امریکا کیخلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کا باضابطہ اعلان
-
ایران اسرائیل جنگ، ائیر انڈیا سمیت کئی ممالک کے 33 مسافر طیارے ”وار زون” میں ...
-
حملوں کا جواب دینا ایران کی سب سے بڑی غلطی ہوگی، امریکی وزیر خارجہ
-
سوات، کشتی الٹنے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق،2 لاشیں برآمد
-
امریکا کو ایرانی ہیکرز کے سائبر حملوں کا خوف، تھریٹ الرٹ جاری کردیا
-
وادی نیلم: برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش4 ماہ کے بعد ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
غلط ریڈنگ لینے والے میٹر ریڈرز سے چھٹکارہ، وزیر اعظم نے اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کی منظوری دیدی
-
57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا
-
سلمان خان 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا،مداح تشویش کا شکار
-
عائزہ خان اور دانش تیمور نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اشارہ دیدیا
-
ایران پر امریکی حملے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
-
امریکا نے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ایرانی میڈیا کا دعوی
-
یمن کا اسرائیل اور امریکا کیخلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کا باضابطہ اعلان
-
ایران اسرائیل جنگ، ائیر انڈیا سمیت کئی ممالک کے 33 مسافر طیارے ”وار زون” میں پھنس گئے
-
حملوں کا جواب دینا ایران کی سب سے بڑی غلطی ہوگی، امریکی وزیر خارجہ
-
سوات، کشتی الٹنے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق،2 لاشیں برآمد
-
امریکا کو ایرانی ہیکرز کے سائبر حملوں کا خوف، تھریٹ الرٹ جاری کردیا
-
وادی نیلم: برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش4 ماہ کے بعد نکال لی گئی
-
حیدرآباد، باراتیوں کی بس اور ٹریلر میں ٹکر، دلہا جاں بحق، 15 زخمی