کراچی(این این آئی) پاک سرزمین پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس احمد قائمخانی، سیکریٹری جنرل رضا ہارون، اور سینئر وائس چیئرمین انیس احمد خان ایڈوکیٹ ہیں،تمام عہدیداران کے عہدوں کی مدت چار سال ہوگی اس کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے،یہ اعلان پیر کے روز پارٹی کے ترجمان افتخار عالم نے پاک سرزمین پارٹی کے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انھوں نے بتایا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر عہدیداران میں سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد،وائس چیئرمین وسیم آفتاب،وائس چیئرمین اشفاق منگی، وائس چیئرمین افتخار رندھاوا،سیکریٹری انفارمیشن افتخار عالم، جوائنٹ سیکریٹری بلقیس مختار،ڈپٹی سیکریٹری محمد رضا،ڈپٹی سیکریٹری عطاء اللہ کرد،رکن ساجد راشد رند، ڈاکٹر موہن رکن،ہوں گے ۔ افتخار عالم نے کہا کہ جیسے جیسے لوگ ملک بھر سے پارٹی میں شامل ہوتے جائیں گے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداران اور اراکین میں اضافہ ہوتا جائے گا۔تین ماہ کے اندر پاک سرزمین پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹر بھی ہوگئی ہے۔پارٹی میں مختلف شعبہ جات خواتین ونگز، یوتھ ونگز،اور دیگر ونگز جلد قائم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ صوبائی سطح پر ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل کمیٹیاں قائم کی جائیں گے۔افتخار عالم نے بتایا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ تعاون اور ملکی سطح پر مشاورت کے لئے نیشنل کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔نیشنل کے اراکین میں دلاور خان،سیف یار خان، محمد حفیظ، آسف میمن، آسیہ اسحاق، مبین قآضی، محمد قاسم، ڈاکٹر یاسرشامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی میں ملک بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد تیزی سے شامل ہورہی ہے۔اور لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔نیشنل کونسل میں اراکین کا اضافہ کیا جائے گااور چاروں صوبوں سے بشمول گلگت، بلتستان اور کشمیر سے بھی لوگ شامل کئے جائیں گے۔اور جلد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال پنجاب کو دورہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے صدر تمام کاموں اور شعبوں کی نگرانی کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































