لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف وزیر اعظم ہیں اورو ہی رہیں گے‘(ن) لیگ کی حکومت آئینی مدت سے ایک منٹ بھی پہلے نہیں جائیں گی ‘ دھر نوں اور احتجاج سے نوازشر یف استعفیٰ دیں گے نہ حکومت ختم ہوگی ‘ سڑکوں پرخوارہونا تحر یک انصاف کا مقدر بن چکا ہے ۔اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت مکمل طور پر مضبوط اور قائم ہے اور جو بھی لوگ اسکے خلاف دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے سازشیں کر رہے ہیں ناکام ہوں گے اور (ن) لیگ کی حکومت میاں نوازشر یف کی قیادت میں2018تک اپنی آئینی مدت پوری کر یگی ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سڑکوں پر خوارہونا تحر یک انصاف اورعوامی تحر یک کا مقدر بن چکا ہے اس لیے وہ سڑکوں پرہی احتجاج اور دھر نہ کرتے رہیں گے ۔