کراچی(آئی این پی) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ماتحت اداروں کی تحویل میں ہیں،اتوار کو کراچی سے جاری بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کے بیانات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، ان کا بیان منظرعام پر آنا زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہوسکتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ متعدد مرتبہ پیپلز پارٹی کو ڈاکٹر عاصم کے بیانات کو منظرعام پر لانے کی دھمکیاں دے چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ماتحت اداروں کی قید میں ہیں اور ڈاکٹرعاصم کے ویڈیو بیانات کا منظر عام پر آنے کی ذمہ داری بھی وفاقی وزیر پر ہی عائد ہوتی ہے اور یہ ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وڈیو کے منظر عام پر آنے کی تحقیقات کروا کروہ اپنی نااہلی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔