اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پرنوازشریف ،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف پیغامات نے کھلبلی مچادی، نامعلوم ہیکرز نے مسلم لیگ نواز اورپاکستان پیپلزپارٹی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی اور اس پر نوازشریف آصف علی زرداری اور چےئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے خلاف پیغام لگا دیا۔ اتوار کے روز نامعلوم ہیکرز نے پاکستان پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی اور اس پر شر یک چےئر مین آصف علی زرداری اور چےئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے خلاف پیغام لگا دیا ۔ جبکہ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس معاملے کو حل کر لیا جائیگا ۔واضح رہے کہ 8اکتوبر2014کو بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک بھارتی ہیکرز نے ہیک کرلی تھی۔ہیکرز نے ویب سائٹ پر بھارتی پرچم لگا کر اس پر بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان لگا دیا تھا۔دوسری جانب حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آفیشل ویب سائٹ کو بھی ہیکرز نے ہیک کرکے وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف پیغام جاری کردیا۔