ڈھاکہ(آئی این پی) بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے جنگی مجرموں کی پھانسی کی پشت پنائی1971 کے قتل عام میں اس کے ملوث ہونے کو تسلیم کرنے اور ذمہ داری لینے کے مترادف ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ردعمل مکمل طور پر گستاخانہ ،متعصب، ناقابل قبول اور آداب کے منافی ہے ۔پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں محمود علی نے کہا کہ جنگی جرائم کے مجرموں کی پھانسی کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ نے مذمتی قرارداد منظور کی اور اس کے وزیرخارجہ نے غیر ضروری بیان جاری کیا ۔یہ ایک آزاد ملک کے معاملات میں دخل اندازی ہے ۔