پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا سمیت ملک کے تمام صوبوں کی پولیس کی خط وکتابت میں قبائلی علاقہ جات کیلئے علاقہ غیرکالفظ رائج ہے،جس کاآغاز انگریز دورمیں ہوا،اس لفظ کے منفی تاثر کے باعث خیبرپختونخوا پولیس نے پہلا قدم بڑھاتے ہوئے پولیس کے خط وکتابت سے علاقہ غیر کالفظ حذف کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ اوراس حوالے سے محکمہ پولیس نے تیاریاں شروع کردی ہے ۔فاٹا علاقہ غیر نہیں،خیبرپختونخواپولیس کی جانب سے بہت جلدپولیس کے تمام شعبوں کو ہدایات جاری کئے جارہے ہیں۔اب پولیس ریکارڈمیں علاقہ غیر کا ذکر نہیں آئے گا۔آئی جی خیبرپختونخوا ناصرخان درانی کے مطابق قبائلی عوام ملک کے سب سے زیادہ محب وطن ہیں،جنہوں نے ملک کی بقاء کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہوئے اوربے گھر بھی ہوئے،وہ غیرنہیں بلکہ ہمارے سب سے زیادہ اپنے ہیں اوراس حوالے سے بہت جلدپولیس کے تمام شعبوں کوہدایات جاری کئے جائیں گے۔پولیس سربراہ کی ہدایت پر اب مقدمات کے اندراج اور خط و کتابت میں علاقہ غیر کی بجائے فاٹا کالفظ استعمال ہوگا اوربہت جلد ایک اعلامیہ کے ذریعے انگریزوں کی روایت کاباب بندہوجائیگا۔پولیس حکام کے مطابق فاٹا کے لفظ سے سرکاری معاملات میں بھی بہت آسانی ہوگی۔