پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

عید کے بعد کیا ہونے والاہے؟ اہم سیاسی رہنما نے پیش گوئی کردی

datetime 19  جون‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومتی صفوں میں بڑے پیمانے پر انتشار پھیل چکا ہے اور شاہی طرز حکومت مزید نہیں چل سکے گا ،بجٹ پاس ہوتا نظر نہیں آرہا اور انشا ء اللہ عید کے بعد تبدیلی کا فیصلہ کُن مرحلہ طے ہو گا ۔عبدالعلیم خان نے این اے122کے مختلف علاقوں گوشت مارکیٹ ،گڑھی شاہو اورعلامہ اقبال روڈ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت ثابت کر رہا ہے کہ پی ٹی آئی ہی اصل اپوزیشن اور ملک کا سیاسی مستقبل عمران خان سے ہی وابستہ ہے نواز لیگ کے گزشتہ 3برس مایوسی ،ناامیدی ،جھوٹ اور بوگس وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں تھے ناقص نظام اور تبدیلی کی باتیں کرنے والے وفاقی وزراء سے قوم پوچھتی ہے کہ انہوں نے ان تین برسوں میں مہنگائی ،بیروزگاری اور کرپشن پر کیوں قابو نہیں پایا ۔عبدالعلیم خان نے ایم پی اے شعیب صدیقی کے ہمراہ یونین کونسل 123کے چےئرمین ذوالقرنین ذکی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں شرکت کی جہاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ناصر جٹ،امجد پرویز ،رضوان یوسف،اسلم بھٹی اور حافظ عامر بھی موجود تھے بعد ازاں انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکن امجد کے والد ،عمران ورک کے تایا،پرویز سوہنی کے بیٹے اور سلیم شبراتی کے عزیزکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی مغفرت کی دعاء کی ۔عبدالعلیم خان نے پی پی147سے ایم پی اے شعیب صدیقی کے ہمراہ این اے122کے مختلف علاقوں میں گلیوں اور سیوریج کی نا گفتہ بہہ صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ڈسپنسریوں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے عبدالعلیم خان کا علاقے کی فلاح و بہبود میں ذاتی طور پر دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا جبکہ علاقے کی خواتین نے پینے کا صاف پانی ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور اُن کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…