منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ نے ہمارے جوہری پروگرام پر قدغن لگانے کی کوشش کی ،پاکستان کھل کرسامنے آگیا

datetime 19  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے انکشاف ہے کہ امریکہ نے ہمارے جوہری پروگرام پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے ہم نے ملکی سلامتی پر ٹھوس موقف اپنایا ٗ ڈرون حملوں کا معاملہ گزشتہ حکومتوں کی پالیسی کانتیجہ ہےٗ 2013ء میں 117ڈرون حملے رواں سال تعداد صرف تین ہے ٗ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہوسکتے ٗ جب بھی پاک بھارت جامع مذاکرات بحال ہونگے کشمیر اور سیاچن سمیت تمام ایشوپر بات چیت کی جائیگی ٗ تمام دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جارہی ہے ٗبہتر سرحدی نظام پاکستان اور افغانستان دونوں کے حق میں ہے ٗافغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔اتوار کو ایک انٹرویو میں حکومت سنبھالی تو پاک امریکہ تعلقات مشکلات کا شکار تھے تاہم تین سال میں امریکہ کے ساتھ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ۔مشیر خارجہ نے کہاکہ ڈرون حملوں کا معاملہ گزشتہ حکومتوں کی پالیسی کانتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں جس پر ہم نے امریکہ سے احتجاج کیا انہوں نے کہاکہ 2013ء میں 117ڈرون حملے رواں سال تعداد صرف تین ہے ۔ایک سوال پر مشیر خارجہ نے کہاکہ امریکہ نے ہمارے جوہری پروگرام پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے ۔حکومت نے قومی سلامتی پرسمجھوتہ نہ کر نے کا ٹھوس موقف اپنایا ۔ایک سوال پر مشیر خارجہ نے کہاکہ تمام دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جارہی ہے اور پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بہتر سرحدی نظام پاکستان اور افغانستان دونوں کے حق میں ہے ہم افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے بعد اب پاک افغان سرحد کو کھلا رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ٗ افغان نائب وزیر خارجہ سے طورخم بارڈر کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تمام ایشو مذاکرات کے ذریعے حل ہوں جب بھارت کے ساتھ مذاکرات ہونگے تو کشمیر اور سیاچن سمیت تمام ایشو پر بات چیت ہوگی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں لائن آف کنٹرول پرحالات خراب نہ ہوں ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا دونوں ممالک کے تعلقات ٹھیک نہیں ہوسکتے ۔روس کے ساتھ تعلقات بارے سوال پر انہوں نے کہاکہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے روس کے ساتھ افغان لڑائی کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے تاہم اب تعلقات میں بہتری آرہی ہے اور مختلف شعبوں میں تعلقات میں پیشرفت ہورہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ہم امریکہ کے ساتھ بعض ترجیحات کے حوالے سے اختلافات کے باوجود تعلقات میں توازن قائم رکھنے کے خواہاں ہیں ایک اورسوال پر انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں اسی طرح پڑوسی ملک ایران سے بھی تعلقات اچھے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری بڑھی ہے اور جیسے جیسے ہماری ترقی کی رفتاربڑھے گی ہمارے دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید بڑھیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی کار کر دگی موجودہ دور میں قابل ذکر رہی ہے ہم نے اقوام متحدہ کے اٹھارہ الیکشنز میں حصہ لیا جس میں سے 17میں کامیابی حاصل کی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات بہتر ہوئے ۔جی پلس کا درجہ حاصل ہوا اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت حاصل کی۔یمن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب ہم نے تمام ممالک کے ساتھ عدم مداخلت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہیں اور افغانوں پر مشتمل مفاہمتی عمل میں تعاون کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف سعودی اتحاد کی حمایت کی اور اقوام متحدہ کے فیصلے کی بھی سیاسی طورپر حمایت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…