کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اتوار کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2016-17ء کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا شعبہ صوبے کی معاشی ترقی کے لیے اِنتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ موجودہ توانائی کے بحران نے زِندگی کے تمام شعبوں پر سنگین اثرات مرتب کئے ہیں اِس بحران کو ختم کرنے کیلئے ہماری حکومت ہر مُمکن کوشش کریگی ۔خُوش قسمتی سے بلوچستان توانائی خصوصاً مُتّبادِل توانائی کے وسائل سے مالا مال ہے اس سلسلہ میں شمسی ، وِنڈاور جیو تھرمل سے وافِر توانائی حاصِل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورین کمپنی کی شراکت سے کچلاک ضلع کوئٹہ میں شمشی توانائی کا پلانٹ لگایا جائے گا۔جس سے 300میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مختلف یونیو رسٹیوں کو بتدریج شمسی توانائی کے نظام پر لایا جائیگا۔ جس پر (30 کروڑروپے ) لاگت کا تخمینہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کو بھی بتدریج شمسی توانائی کے نظام پر لایا جائیگا جس پرتقریباّ (15کروڑ 70لاکھ روپے ) لاگت آئیگی۔ اِسی طرح حکومت کے ماتحت چلنے والے واٹر سپلائی اِسکیموں کوبھی شمسی توانائی پرلایا جائے گا ۔جس کے لیے ( 40کروڑ 76 لاکھ روپے ) تجویز کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے دُور دراز پچا س بنیادی صحت کے مراکز جو بجلی کی سہولت سے محروم ہے کو بھی شمسی توانائی فراہم کرنے کی تجویز ہے جس پر (24 کروڑ روپے) لاگت کا تخمینہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سولر انرجی کے آلات کو چانجنے کیلئے ایک ٹیکنکل لیبارٹری کی تجویز ہے جس پر لاگت کا تخمینہ (ایک کروڑ روپے )ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے نے توانائی کے نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس وقت دو کمپنیوں نے تحریری درخواستیں جمع کرادیئے ہیں۔ مزید دو کمپنیوں سے MOUپر باتچیت جاری ہے۔ اُمید ہے آئندہ مالی سال میں توانائی کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
پاکستان میں بجلی کا بحران،کوریا بھی مسئلہ حل کرنے کیلئے میدان میں آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان















































